دودن کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑااضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی )دو دن کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر بڑااضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے کاہوگیاہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3772 روپےفی تولہ اضافہ ہواجس کے بعد دس گرام سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 414919 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں 55 روپے کااضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 7821 روپے کی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ یا آئی ایم ایف کا دباؤ؟ پیٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے تک اضافے کا امکان
بین الاقوامی مارکیٹ میں 44 ڈالرکے اضافے کے ساتھ فی اونس سونا 4616 ڈالر کا ہو گیاہے۔