نادیہ خان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں۔
اپنے ویڈیوپیغام میں نادیہ خان نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کون سی سُپر ٹیکنالوجی ہے جو اسے واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ پاکستان نے کرایا ہے؟ بھارتی حکومت اپنے خوفناک عزائم کیلئے اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔
نادیہ خان نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگادیا، اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کا پانی بند کرنے کیلئے جواز بنانا تھا، یہ بات اب بھارتی عوام کو بھی سمجھ آچکی ہے اور وہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔
معروف اداکارہ نے سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملوں اور پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے حملے اکثر اُس وقت کیے جاتے ہیں جب کوئی اہم مغربی یا امریکی وفد بھارت کا دورہ کر رہا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رانی مکھرجی کی خفیہ شادی، بھارتی ڈیزائنر نے اہم انکشافات کردیئے
نادیہ خان نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہمیشہ اپنی پاک فوج کو سپورٹ کرتی رہے گی۔
نادیہ خان کے اس جرأت مندانہ بیان کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا گیا،ایک صارف نے لکھا کہ نادیہ خان بالی ووڈ کی لالچ میں نہیں اس لیے سچ بولتی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ سلام ہے نادیہ خان کو کم از کم وہ بولتی تو ہیں، ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ اسی لیے میں نادیہ خان کو پسند کرتا ہوں، وہ بے باک اور سچی ہیں۔