رانی مکھرجی کی خفیہ شادی، بھارتی ڈیزائنر نے اہم انکشافات کردیئے

Apr 30, 2025 | 16:17:PM
رانی مکھرجی کی خفیہ شادی، بھارتی ڈیزائنر نے اہم انکشافات کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی نے بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی خفیہ شادی کے راز سے پردہ اٹھادیا۔

رانی مکھرجی کا عروسی لباس ڈیزائن کرنے والے بھارت کے معروف  ڈیزائنر  سبیا ساچی نے ان کی شادی سے متعلق چند معلومات شیئر کی ہیں۔

ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سبیاساچی سے بالی ووڈ کی سب سے مزے کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ڈیزائنر نے جواب دیا، مجھے سب سے زیادہ رانی مکھرجی  کا سوٹ ڈیزائن کرنے میں مزہ آیا جس کی تصاویر بھی انہوں نے کبھی جاری نہیں کیں لیکن درحقیقت یہ ایک دیوانہ وار شادی تھی، ادتیہ چوپڑا ، کرن جوہر اور میں بہت افراتفری کا شکار تھے لیکن رانی مکھرجی بہت پرسکون تھیں۔

سبیا ساچی نے انکشاف کیا کہ رانی مکھرجی نے اپنی شادی کا لباس بنانے کے لیے صرف ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی، رانی میرے پاس شادی سے چند روز قبل لنچ کیلئے آئی تھیں جس کے دوران اس نے بتایا کہ اس کی شادی ہو رہی ہے،اس پر میں نے اس سے پوچھا کہ میرے پاس لباس کی تیاری  کیلئے کتنا وقت ہے؟تو اس نے کہا ایک ہفتہ، مجھے ایک ہفتے میں سب کچھ کرنا تھا، کم وقت میں کسی لباس کی تیاری ڈیزائنر کو بھی مزہ دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پریتی زنٹا بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر سیخ پا

واضح رہے کہ برسوں ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا نے 21 اپریل 2014 کو اٹلی میں خفیہ طور پر شادی کی تھی جس کی تصاویرانہوں نے آج تک سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیں،بعد ازاں جوڑے کے ہاں 2015 میں بیٹی ادیرا کی پیدائش پیدا ہوئی تھی۔