پریتی زنٹا بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر سیخ پا

Apr 30, 2025 | 13:35:PM
پریتی زنٹا بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر سیخ پا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا بی جے پی میں شمولیت سے متعلق مداحوں کے سوال پر سیخ پا ہوگئیں۔

پریتی زنٹا ناصرف سوشل میڈیا پر متحرک ہو رہی ہیں بلکہ فلمی دنیا میں بھی واپسی کی تیاری کر رہی ہیں اور وہ 7 سال کے وقفے کے بعد راجکمار سنتوشی کی فلم"لاہور 1947 "میں جلوہ گر ہوں گی، جس میں سنی دیول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی پروڈکشن عامر خان نے سنبھالی ہے، جبکہ شبانہ اعظمی اور علی فضل بھی اس فلم میں اہم کردارکررہے ہیں۔

پریتی زنٹا نے ایک سوال پراس وقت ناراضی کا اظہار کیا، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بی جے پی میں شامل ہونے جا رہی ہیں؟ تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے معذرت بھی کرلی۔

یہ سارا واقعہ ایک سیشن کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیش آیاجب ایک صارف نے اُن سے پوچھا کہ کیا آپ بی جے پی میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

اس سوال پر پریتی نے سخت انداز میں جواب دیا کہ یہی مسئلہ ہے سوشل میڈیا پر لوگوں کے ساتھ، ہر کوئی بہت جلدی فیصلہ سنا دیتا ہے، کسی مندر یا مہاکمبھ جانا اور اپنے مذہب و شناخت پر فخر کرنا یہ سیاست میں شامل ہونے کی علامت نہیں، میں ایک بھارتی ہونے پر فخر کرتی ہوں اور جو لوگ بیرون ملک رہتے ہیں، وہ اپنے وطن کی قدر زیادہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پروین بابی شادی شدہ تھیں: مہیش بھٹ کااہم انکشاف

 بعد ازاں، جب سوال کرنے والے صارف نے وضاحت دی کہ اس کا مقصد صرف تجسس تھا، تو پریتی زنٹا نے اپنا لہجہ نرم کرتے ہوئے مداح سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ معذرت اگر میرا جواب سخت لگا، سچ کہوں تو مجھے اس سوال سے کوفت ہو گئی ہے، ماں بننے اور بیرونِ ملک رہنے کے بعد میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ میرے بچے اپنی جڑوں اور مذہب سے جڑے رہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بچوں کو ہندو مذہب کے مطابق پالیں گے۔