میری کامیابیوں کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ زینت امان نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈکی ناموراداکارہ زینت امان نے کپورخاندان کوبالی ووڈ میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ دے دیا۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان حالیہ دنوں میں ایک طبی عمل سے گزرنے کے بعد روبہ صحت ہیں، اداکارہ نے اگرچہ اپنی ہسپتال میں داخلے کی وجوہات نہیں بتائیں لیکن سوشل میڈیا پر واپسی کے ساتھ مداحوں کو صحت سے متعلق مثبت خبر ضرور دی ہے۔
زینت امان نے انسٹاگرام پر پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے فلمی پوسٹرز اور یادگار تصاویر شیئر کرکے ایک طویل کیپشن لکھا جس میں اپنے فلمی کیریئر میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
زینت امان نے لکھاکہ موقع، خود اعتمادی اور محنت، کامیابی آسانی سے نہیں ملتی اور اگر آپ اپنے شعبے میں کامیابی کی بلندیوں پر پہنچیں، تو ان لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جنہوں نے یہ سفر ممکن بنایا۔
انہوں نے لکھا کہ گزشتہ شام جب ڈاکٹر نے نہایت احتیاط سے میرے stitches نکالے، تو میرا ذہن اُن کئی افراد کی جانب چلا گیا جنہوں نے میرا کیریئر بنانے میں مدد کی، جس میں خصوصاً کپور خاندان شامل ہے،آج کے نوجوان شاید کرینہ، کرشمہ یا رنبیر کپور سے واقف ہوں، لیکن ان سے پہلے بھی کئی عظیم اداکاروں نے بالی ووڈ کو سنوارا اور ان میں سے اکثر کے ساتھ میں نے خود بھی کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون اورشاہ رخ خان پانچویں بارسلورسکرین پر ایک ساتھ
زینت امان نے مزید لکھا کہ شاندار راج، دلکش شمی، پرکشش ششی، بے فکر رندھیر اور باہمت رشی جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنی یادیں، کلپس اور کہانیاں آپ سب کے ساتھ شیئر کروں گی۔