دیپیکا پڈوکون اورشاہ رخ خان پانچویں بارسلورسکرین پر ایک ساتھ 

Apr 30, 2025 | 15:31:PM
دیپیکا پڈوکون اورشاہ رخ خان پانچویں بارسلورسکرین پر ایک ساتھ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ادکارہ دیپیکا پڈوکون اوربالی ووڈکے کنگ شاہ رخ خان پانچویں بارسلورسکرین پرایک ساتھ نظرآئیں گے۔

بالی ووڈکے دونوں سپرسٹارزکی ایکشن،رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’کنگ‘‘ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اورشاہ رخ خان نئی فلم’’کنگ‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اس فلم کےذریعے اپنے فلمی کیریئرشروع کریں گی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق فلم ’’کنگ‘‘کو سدھارتھ ملہوترا ڈائریکٹ کریں گے،اس فلم میں دیپیکاپڈوکون کا سپورٹنگ نہیں بلکہ مکمل کردار ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:پریتی زنٹا بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر سیخ پا

فلم"کنگ" کی شوٹنگ جون 2025ء کے بعد شروع ہونےکا امکان ہے،جس کے لئے دیپیکا پڈوکون کےساتھ ٹائم لائنز کے معاملات طے کرلیے گئے ہیں۔