تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ

Apr 30, 2024 | 17:54:PM
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
کیپشن: تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) تحریک انصاف اور جے یو آئی میں دوریاں کم ہونے لگیں، تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں نزدیکیاں بڑھنے لگی ہیں، پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو باقاعدہ دعوت بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت کی، گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے گئے، اسد قیصر نے پارٹی کی سینیئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔