امریکا : 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

Apr 30, 2024 | 14:31:PM
امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار نے  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار نے  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں  ایریزونا اسٹیٹ  یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے  فلسطین سے اظہار  یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران  پولیس نے مظاہرین  کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے  70 طلبہ کوگرفتار کرلیا۔

تاہم اب گرفتار خواتین  میں سے 4 مسلم خواتین کے  اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں مسلح  افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:"جان سے پیارا جونی" کی پہلی قسط نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے  اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے  میں ملوث ہے۔