نگران دور میں بنایا گیا مناواں کینسر ہسپتال ختم ،سابقہ حیثیت بحال کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)پنجاب حکومت نے نگران دور میں بنائے گئے مناواں کینسر ہسپتال کو ختم کرکے تحصیل ہسپتال کی سابقہ حیثیت بحال کر دی،تمام ڈاکٹرز و نرسز کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مناواں ہسپتال کو نگران حکومت نے سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال کا درجہ دیاتھا اورکینسر کی علاجگاہ بنانے کیلئے جدید آپریشن تھیٹرز بنائے گئے جبکہ علاجگاہ کی ری ویمپنگ پر 80 کروڑ سے زائد خرچ ہوچکے ہیں۔
حکومت نے مناواں کینسر ہسپتال کے سینکڑوں ملازمین فارغ کر دیئے، تمام ڈاکٹرز و نرسز کا تبادلہ بھی کر دیا گیا اور ہسپتال کا انتظام محکمہ صحت و آبادی کے سپرد کر دیا گیا ۔
مناواں ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی اور ادویات کی سہولت بھی بند کر دی گئی جس سے کینسر کے مریض دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علی حیدر گیلانی کنوینئر پارلیمانی کمیٹی کے عہدے سے مستعفی، پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نے وجہ بھی بتا دی