پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے کنوینئر علی حیدر گیلانی مستعفی

Sep 29, 2025 | 18:52:PM
پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے کنوینئر علی حیدر گیلانی مستعفی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پنجاب اسمبلی کی سیلاب پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے کنوینئر علی حیدر گیلانی مستعفی ہوگئے۔

سید علی حیدر گیلانی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے جس میں موقف اپنایا کہ بارباڈوس میں 68 سی پی سی کانفرنس کے لئے جانا ہے جبکہ کمیٹی نے سیلاب کے حوالے سے جلد اپنا سروے مکمل کرنا ہے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میری عدم دستیابی کے باعث کمیٹی کا کام متاثر نہ ہو اس لئے استعفی دے رہا ہوں، سید علی حیدر گیلانی نے کمیٹی کے لیے نیا کنونیر مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے