رنبیر کپور کی سا لگرہ  پر عالیہ بھٹ نے شیئر کی رومانٹک تصویر۔۔بہت ہی خاص کیپشن بھی دے دیا

Sep 29, 2021 | 19:52:PM
عانیہ نے ،رنبیر ،کی ،سالگرہ،پر کیا ،خاص ،تحفہ دیا
کیپشن: رنبیر کپو ر ،عالیہ بھٹ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)معروف بالی وڈ ادا کا ر رنبیر کپور کی سا لگرہ پر ان کی خاص دو ست عالیہ بھٹ نے شیئر کی ایک بہت ہی  رومانٹک تصویر ۔

تفصیلات کے مطابق  رنبیر کپور اپنا 39 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔ اس خاص موقع پر شو بز انڈسٹری کے دوست انہیں مسلسل سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔اس یوم پیدائش کو خاص بناتے ہوئے ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر کچھ وقت پہلے ہی ایک پوسٹ کی ہے ۔
 اداکارہ نے پوسٹ کرکے رنبیر کپور کو اپنی لائف لائن بتایا ہے ۔ شیئر کی  گئی اس تصویر میں عالیہ اور رنبیر کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے مگر پھر بھی عالیہ بھٹ کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کافی رومانٹک ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ ، رنبیر کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر بیٹھی ہوئی ہیں ۔ دونوں کسی سمندر کے کنارے پر بیٹھے ہیں ۔

عالیہ نے اس تصویر کا ایک بہت ہی رومانٹک کیپشن لکھا ، یوم پیدائش کی مبارکباد میری زندگی ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہارٹ والی ایموجیز بھی شیئر کی ہیں ۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے مدا ح بھی  جم کر کمنٹس کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وجہ کیا بنی کہ اداکا ر عمر شر یف کی اہلیہ کو چا ر گھنٹے حوالات میں گزارنے پڑے؟