وجہ کیا بنی کہ اداکا ر عمر شر یف کی اہلیہ کو چا ر گھنٹے پولیس اسٹیشن میں گزارنے پڑے؟

Sep 29, 2021 | 19:26:PM
زریں غزل،کو ،چا ر،گھنٹے ،حوالات مبں، گزارنے پڑے
کیپشن: عمر شر یف،زریں غزل،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)علاج کی غر ض سے امریکا جانے والے اداکا ر عمر شر یف کی اہلیہ کو چا ر گھنٹے پولیس اسٹیشن میں گزارنے پڑے۔

تفصیلا ت کے مطابق  ائیر ایمبولینس کل اداکار عمر شریف اور ان کی اہلیہ زریں غزل کو لے کر روانہ ہوئی تھی ۔ اس ایمبولینس نے سفر بہت لمبا ہونے کے باعث جرمنی میں کے نیورمبرگ ائیرپورٹ پر سٹاپ اوور کیا ۔عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث سٹاپ اوور طویل کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ عمر شریف کو نیورمبرگ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کے پاس جرمنی کا ویزہ نہیں تھا جس کے باعث وہ ائیرپورٹ کی حدود سے باہر نہیں جا سکتی تھیں ۔اس لئے انہوں نے ہنگامی ویزے کیلئے پولیس سے رجوع کیا ۔ ہنگامی ویزے کے اجرا  میں  چار گھنٹے لگے اور اس دوران زریں غزل نیورمبرگ ائیرپورٹ کے قریب تھانے میں ہی رہیں ۔تقریباً چار گھنٹے بعد ہنگامی ویزہ ملنے کے بعد زریں غزل اپنے شوہر عمر شریف کے پاس ہسپتال پہنچیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شر میلا ٹیگور کی بڑی بیٹی،سیف علی خان کی بہن کیخلاف بھارتیوں کے شرمناک کمنٹس