شر میلا ٹیگور کی بڑی بیٹی،سیف علی خان کی بہن کیخلاف بھارتیوں کے شرمناک کمنٹس

Sep 29, 2021 | 18:44:PM
صبا علی خان،کیخلاف،بھارتیوں،کے شر مناک کمنٹس
کیپشن: صبا علی خان،سارہ علی حان،بھتیجی کے ہمراہ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کی معروف ادا کا رہ شر میلا ٹیگور کی بڑی بیٹی ، اداکارسیف علی کی بڑی بہن صبا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنے خاندان کے بچوں کی تصویر شیئر کی تو بعض تنگ نظر بھارتیوں نے ان کے لیے نامناسب اور شر منا ک کمنٹس کر ڈالے۔

بھا رتی میڈیا کے مطابق صبا علی خان نے 28 ستمبرکو انسٹاگرام پر بھتیجے تیمور علی خان اور بھانجی انایا کھیمو کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے پوچھا کہ بتائیں ایک دن بعد کون چار سال کا ہوجائے گا؟اداکار کی بہن کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد جہاں کئی لوگوں نے درست جواب دیا ،وہیں بعض تنگ نظر افراد نے ان کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انہیں طعنہ دیا کہ کہیں انہیں دیکھ کر خاندان کے دیگر لوگ پریشان تونہیں ہوجاتے؟

 ایک سو شل میڈیا صارف نے صبا علی خان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ انہیں دیکھ کر خاندان کے باقی لوگ ڈر تو نہیں جاتے؟ جس پر اداکار کی بہن نے بھی کرارا جواب دیا اور لکھا کہ ’کمنٹ کرنے والے شخص کو اس پر پریشان نہیں ہونا چاہیے‘۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق صبا علی خان کی پوسٹ پر بعض دیگر افراد نے بھی نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خاندان سے الگ قرار دیا اور لکھا کہ شاید ان سے خاندان کے دیگر لوگ دور رہنا پسند کرتے ہوں گے۔

یا د رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صبا علی خان کی تصویر پر لوگوں نے نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خاندان کے دیگر افراد کے لیے دل آزاری کا سبب قرار دیا ہو بلکہ تنگ نظر لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر پہلے بھی اس طرح کے کمنٹس کرتے رہتے ہیں۔عام طور پر صبا علی خان کی پوسٹس اور تصاویر پر وہی لوگ نامناسب کمنٹس کرتے ہیں جنہیں اچانک معلوم ہوتا ہے کہ وہ اداکار سیف علی خان اور سوہا علی خان کی بہن جب کہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرز حریم شاہ اور صندل خٹک پھر ایک ساتھ ۔۔ ویڈیو وائرل