بلوچستان یونیورسٹی منیر مینگل روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا
کیپشن: ریلوے ٹریک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی منیر مینگل روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکاہوا ہے، دھماکے سے ٹریک کو نقصان پہنچاجس سے ٹرین سروس متاثرہو گئی۔
ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ کاکہناتھا کہ لوہڑ کاریز پل کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ،دھماکے سے پٹری کا تقریباً ایک فٹ حصہ متاثر ہوا۔
کیپٹن( ر) آصف خان کاکہناتھا کہ پولیس، سپیشل برانچ اور بی ڈی یو ٹیم موقع پر موجود ہے،علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے،شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کاکہناتھا کہ شہری افواہوں سے گریز کریں اور مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کی امریکہ میں خفیہ شادی