معروف بھارتی اداکارہ کی امریکہ میں خفیہ شادی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ تنوشری چکرورتی کی امریکہ میں خفیہ شادی منظرعام پرآگئی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارہ نے امریکہ میں چپکے سے اپنے دیرینہ دوست سجیت باسو سے شادی کر لی ہے،شادی کی یہ تقریب لاس ویگاس میں منعقد ہوئی جس میں صرف چند قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی،دونوں نے اپنی شادی کو مکمل طور پر نجی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی وجہ سے کوئی میڈیا کوریج نہیں کی گئی۔

شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ تنوشری کو خوبصورت فل سلیو نیٹ لہنگا پہنے دیکھا گیا جبکہ دولہا سجیت باسو نے شادی کے موقع پر کلاسک بلیک ٹکسیڈو پہن رکھاتھا۔
اگرچہ شادی امریکہ میں ہوئی، لیکن جوڑے نے تقریب میں بنگالی روایت کا رنگ بھرنے کے لیے سندور دان کی رسم بھی ادا کی جو بنگالی شادیوں کا اہم حصہ ہے۔
تنوشری کے شوہر سجیت باسو امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں مقیم ایک ٹیکنالوجسٹ اور آئی ٹی سپیشلسٹ ہیں، دونوں ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے تھے، لیکن حالیہ مہینوں میں ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:’’ہمایوں سرفہرست ہیں‘‘، فلرٹنگ کے سوال پر مہوش حیات کا جواب وائرل
تنوشری کا کہنا تھا کہ شادی کے لئےسجیت نے پرپوز کیاتھا،اس نے اچانک کہاچلو شادی کر لیتے ہیں اور یوں ہم نے زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کیا،یہ پوری شادی سجیت ہی کا آئیڈیا تھا، جس نے ایک طویل تعلق کو سادگی اور محبت سے بھرپور تقریب میں بدل دیا۔
جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں شادی کے بعد کچھ دن امریکہ ہی میں قیام کریں گے اور پھر بھارت واپس آ کر اپنی پروفیشنل سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔