سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ،بھارتی وزیر دفاع کے خواب کی تعبیر کبھی نہیں ہوگی: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ ہے ، بھارتی وزیر دفاع کے خواب کی تعبیر کبھی نہیں ہوگی ۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کی بنیاد کو 58 سال مکمل ہوجائیں گے ،کل بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔
ملک میں 100 سے زائد مقامات پر جلسے ہوں گے ،58سال میں پیپلز پارٹی کے کاموں کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو ایٹمی طاقت کے خالق ہیں، آج کوئی بھی ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، دشمن پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا،بھارت میں بلاول بھٹو کے سر کی قیمت رکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایک اور ناکامی ، آئی ایم ایف نے اہم اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھر دینے کا منصوبہ دیا، پوری دنیا میں کسی بھی حکومت نے 21 لاکھ گھر بنا کر نہیں دیے ۔
تھر کے کوئلے سے بجلی بن رہی ہے ،پاکستان میں سستی بجلی تھر کے کوئلے سے پیدا ہو سکتی ہے ، سندھ حکومت کسانوں کو سپورٹ پرائس دے رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ملک اور اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا، بھارتی وزیر دفاع کے خواب کی تعبیر کبھی نہیں ہوگی۔
معرکہ حق میں شکست کے بعد مودی حکومت شرمسار ہے،عالمی سطح پر بھارت تنہا ہورہا ہے، شرجیل میمن