پولیس وین کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق ،ایک لڑکی زخمی 

Nov 29, 2022 | 00:01:AM
اسلام آباد پولیس وین، ٹکر، ماں بیٹی جاں بحق، ایک لڑکی زخمی
کیپشن: پولیس وین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آبادپولیس وین کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق، ایک لڑکی زخمی ہوگئی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ کراچی کمپنی سری نگر ہائی وے کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار پولیس وین نے ٹکر دے ماری ،جان بحق خاتون کی شناخت ثریا بی بی جبکہ بیٹی کی شناخت عالیہ بی بی کے نام سے ہوئی ،زخمی ہونے والی لڑکی کا نام بھی ثریا بی بی ہے ۔واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ،پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکاراسلم شیخ انتقال کر گئے