خاتون نے جناح ہسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کو جنم دیا: اہل خانہ کا دعویٰ
کیپشن: نومولود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جناح ہسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کو جنم دینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
خاتون کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے جناح ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دیا ہے۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ بچہ لیبر روم میں پیدا ہوا، واش روم میں ڈلیوری کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ نے رات 2 بج کر 50 منٹ پر صحت مند بچے کو جنم دیا، لواحقین مریضہ کو ڈاکٹرز کے مشورے کے خلاف ہسپتال سے لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات؛ پی پی اور لیگی امیدوار کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ افسر کا بڑا ایکشن