گلگت بلتستان انتخابات ؛ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر2امیدواروں کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گلگت بلتستان انتخابات 2026 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ آفیسر نے ایکشن لے لیا۔
گلگت بلتستان حلقہ GBA-12 شگر میں انتخابی قوانین اور ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اور ن لیگ کے طاہر شگری کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے،نوٹسز ریٹرننگ آفیسر فیصل حیات گوندل نے جاری کیا ۔
دونوں امیدواروں پر عوامی اجتماعات میں مختلف ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کے اعلانات اور وعدے کا الزام ہے۔عمل الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 181 اور متعلقہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران ندیم نے مبینہ طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن سے متعلق سرگرمیاں انتخابی مہم کے ساتھ منسلک کیا گیا، طاہر شگری باشہ یونین میں موبائل سگنل ٹاور کے قیام سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔
دونوں امیدواروں کو 24 گھنٹوں کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کروانے اور وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ جواب جمع نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نوازکا عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئے انعام کا اعلان