ملتان ؛ دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم،دو نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مہر عمران)ملتان میں گیلانی فلائی اوور پر دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق دونوں موٹر سائیکل سوار مبینہ طور پر ریسنگ کر رہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں دونوں نوجوانوں کو شدید ہیڈ انجریز آئیں اوروہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ایک جاں بحق نوجوان کی شناخت 23 سالہ احسن رضا کے نام سے ہوئی ،ایک ڈیڈ باڈی اہل خانہ خود لے گئے اور دوسری نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا: امریکی ویب سائٹ
ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کے بعد جائے حادثہ کلیئر کر دیا۔