گوجرانوالہ؛قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانازاہد اقبال)گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والے ملزم کو گرفتارکر لیاگیا۔
لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ملزم سے چھینا گیا مال بھی برآمد کر لیا،ملزم کی شناخت ابراہیم عرف علی قوم پٹھان سکنہ موہنی روڈ نزد داتا دربار لاہور سے ہوئی،ملزم اپنے رشتہ دار علی کے گھر قذافی روڈ مہمان آیا ہوا تھا۔
ایس یس پی آپریشنز رضوان طارق کی زیر نگرانی تشکیل پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔
سی پی او کاکہنا تھا کہ مجرم چاہے جتنا بھی شاطر ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، ملزم کو عدالت سے سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر رُل گیا