روپے کے مقابلے میں ڈالر سستاہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،انٹر بینک میں ڈالر 282.17 روپے سے کم ہوکر 282.07 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کمی سے 284.39 روپے،یورو 3.41 روپے سستا ہوکر 320.89 روپے،برطانوی پاؤنڈ 3.04 روپے سستا ہوکر 383.41 روپے،یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 77.59 روپے،سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.88 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی