جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

May 29, 2025 | 18:54:PM
جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد ،ہری پور،چترال، دیر ، سوات ،مالاکنڈ ،بونیر،پشاور،صوابی،مردان،کوہاٹ، کرک اور گردونواح میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،لاہوراور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

انتباہ: آج سے ہفتہ کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  موہنجوداڑو ،جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ،سبی 48، ڈی جی خان،دادو،لاڑکانہ اور تربت میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جان سینا کا ریسلنگ چھوڑنے کا فیصلہ ،معروف ریسلر  نے رنگ کو خیرباد کہنے کی وجہ بھی بتا دی