سابق شوہراوران کی موجودہ اہلیہ سے دوستانہ تعلقات ہیں: ماہرہ خان
اگر علی عسکری سے رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔
معروف اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔
ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے ہونے والی اپنی پہلی شادی کو قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے اختتام پر کوئی پچھتاوا نہیں، کیونکہ زندگی کے ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ کئی سال پہلے دوسری شادی کر سکتی تھیں، لیکن انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کی بہتری کو ترجیح دی,میں چاہتی تھی کہ اذلان خود میری دوسری شادی کے لیے تیار ہو۔ جب وہ سمجھدار ہو گیا تو اس نے خود مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز"جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو"کب ریلیز ہوگی؟
ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں معروف بزنس مین سلیم کریم سے ہونےوالی اپنی دوسری شادی کو بالغ نظری پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اگرچہ شادی سے پہلے ان کے دل میں کچھ خدشات تھے لیکن اذلان کی حمایت نے انہیں یہ قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔