پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز"جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو"کب ریلیز ہوگی؟
نمایاں فنکاروں میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقرا عزیز، احد رضا میر اور بلال اشرف شامل ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز"جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی ریلیز مؤخر کر دی گئی۔
پاکستان کی سب سے بڑی کاسٹ پر مبنی یہ سیریز ابتدائی طور پر جون 2025 میں ریلیز ہونا تھی،تاہم اب اسے رواں سال کے آخر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
ویب سیریزکی ریلیز کی نئی متوقع تاریخ اکتوبر یا نومبر 2025 بتائی جا رہی ہے، لیکن حتمی اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیریز کی پوسٹ پروڈکشن میں اضافی وقت درکار ہے،ٹیم کی جانب سے ریلیزمؤخرکرنے کا فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو مکمل اور بہتر انداز میں نمٹایا جا سکے ۔
یہ بھی پڑھیں:لندن واقعہ میں ماہرہ خان کو ہراساں کرنے والا کون ہے؟ نئی ویڈیو میں پتہ چل گیا
اس سیریزکے نمایاں فنکاروں میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقرا عزیز، احد رضا میر اور بلال اشرف شامل ہیں۔