6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کےلئے فضائی آپریشن بحال

Mar 29, 2026 | 09:42:AM
  6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کےلئے فضائی آپریشن بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)قومی ائیر لائن کی 6سال بعد لندن کےلئے ڈائریکٹ پرواز بحال ہوگئی ۔

چھ سال بعد پی آئی اے کی پرواز لندن کے لیے روانہ ہوگئی،پی آئی اے کی پرواز 325 مسافروں کو لےکرلندن روانہ ہوئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافروں کو الوداع کرنےکیلئے تقریب منعقدکی گئی،خصوصی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اورسیکریٹری دفاع نےبھی شرکت کی،پرواز کو سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا، مسافروں کی جانب سےلندن کیلئے براہ راست پروازوں کے آغار پرخوشی کا اظہار کیا گیا۔

افتتاحی پرواز کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی  ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف پیش کئے گئے،اسلام آباد ائر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی اے کنسورشیئم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی ڈیفنس نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کو لندن آپریشن پر مبارک باد دی۔تقریب کے مہمانان گرامی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

برطانوی روٹ پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا،لندن کےلئےپاکستان سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی، لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کل سے ہوگا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پرکہاکہ کراچی سے بھی جلدلندن کیلئے براہ راست پروازیں بحال ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی: پنجاب بھر میں گیس کی بندش،کم پریشر کی شکایات میں اضافہ

پی آئی اے پاکستان اور لندن کے مابین ابتدائی طور پر 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جس میں 3 اسلام آباد کیلئے اور 1 لاہور کیلئے اپریٹ ہوں گی،لندن پی آئی اے کی پہلی بین اقوامی منزل تھی اور پی آئی اے کا اس روٹ سے 71 سال پرانا رشتہ ہے،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل پرواز کا استقبال کریں گے اور لندن سے روانہ ہونے والی پہلے پرواز کے مسافروں کو الوداع کہیں گے۔

 پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر ہوا بازی کے ایک متنازع بیان کے بعدپی آئی اے کا یورپ ، برطانیہ اور امریکہ کےلئے فلائٹ آپریشن بند ہوگیا تھا۔