مشرق وسطیٰ کشیدگی: پنجاب بھر میں گیس کی بندش،کم پریشر کی شکایات میں اضافہ

Mar 29, 2026 | 09:17:AM
مشرق وسطیٰ کشیدگی: پنجاب بھر میں گیس کی بندش،کم پریشر کی شکایات میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خطے میں جنگ کے باعث پاکستان میں گیس بحران شدید ہونے لگا۔
 لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی بندش اور کم پریشر کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا، درآمدی گیس ایل این جی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی، سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 700 ملین مکعب فٹ سے تجاوز کر گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں شارٹ فال 900 ایم ایم سی ایف ڈی تک جاسکتا ہے، شارٹ فال بڑھنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کر دی گئی، گھریلو صارفین کو بھی صرف کھانا بنانے کے اوقات میں چند گھنٹے گیس میسر ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ ہفتے تک ایل این جی کی سپلائی مزید کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں میں شدید بارش، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق،2زخمی