اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Mar 29, 2023 | 12:21:PM
اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد منشیات فورس نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور کے باچہ خان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 3 چرس بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

اسی طرح ہری پور میں 3 مختلف کارروائیوں میں ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 15 گرام چرس برآمد کرلی گئی، ملزمان یہ منشیات تعلمی اداروں میں طالبعلموں کو مہیا کرنے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا زخمی

ایک اور کارروائی میں طورخم زیرو لائن پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 26 کلو 6 سو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایف سی کیساتھ مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں میں 22 پیک 22 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔