کراچی: پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا زخمی

Mar 29, 2023 | 12:04:PM
کراچی: پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امتیاز علی) کراچی کے علاقے رضویہ میں 16 سال کا لڑکا سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

عینی شاہد دوست کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر زخمی عیان نے بائیک واپس گھمائی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

اس موقع پر موجود پولیس اہلکار عیان کو اسپتال لے جانے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے: گھریلو ناچاقی پر  پولیس انسپکٹر کو قتل کردیا گیا

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر پولیس موبائل پہنچی تو لڑکا زخمی تھا۔

زخمی لڑکے کے ورثاء نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔