فلم ’’جب وی میٹ ‘‘ شاہد کپور کی وجہ سے ممکن ہوئی:امتیاز علی

Jun 29, 2026 | 21:13:PM
فلم ’’جب وی میٹ ‘‘ شاہد کپور کی وجہ سے ممکن ہوئی:امتیاز علی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سپر ہٹ فلم ’جب وی میٹ‘ دراصل اداکار شاہد کپور کی دلچسپی کے باعث وجود میں آ سکی۔

اپنی نئی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ کی کامیابی کے دوران ایک انٹرویو میں امتیاز علی نے بتایا کہ ابتدا میں وہ یہ فلم بوبی دیول کے ساتھ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم وہ منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ایک ملاقات کے دوران شاہد کپور نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس ایسی کوئی کہانی ہے جس میں ایک لڑکا اور لڑکی ٹرین میں ملتے ہیں۔ اس پر انہوں نے بتایا کہ ایسی ایک کہانی موجود ہے، لیکن وہ پہلے بوبی دیول کے ساتھ بنانے کا سوچ رہے تھے، جو اب عملی طور پر ممکن نہیں رہا۔

امتیاز علی کے مطابق شاہد کپور نے کہانی سننے پر اصرار کیا اور اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ہدایت کار نے بتایا کہ شاہد نے انہیں قائل کیا کہ یہ ایک بہترین رومانوی کامیڈی فلم ثابت ہو سکتی ہے اور اسے ضرور بنایا جانا چاہیے۔

بعد ازاں یہی کہانی ’جب وی میٹ‘ کے طور پر سامنے آئی، جس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے، اور یہ فلم ہندی سنیما کی سب سے کامیاب رومانوی فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نجکاری مکمل