ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نجکاری مکمل ، نجی کمپنی نے پی آئی اے کا کنٹرول سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کنسورشیم نے قومی فضائی کمپنی کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا۔
نجکاری کے تحت پی آئی اے کے شیئرز باضابطہ طور پر پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کنسورشیم کو منتقل کر دیے گئے، جبکہ کمپنی کا فنانشل کلوز بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نامزد کیا گیا ہے، جبکہ گوہر اعجاز، عارف حبیب، فضل شیخ، عقیل کریم ڈھیڈی اور فرزانہ فیروز کو بورڈ کے ارکان مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 180 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں، پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کنسورشیم میں لیک سٹی، فاطمہ گروپ، فوجی گروپ، اے کے ڈی، عارف حبیب گروپ اور سٹی اسکول سمیت متعدد کاروباری ادارے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی