پاکستان میں غیرقانونی افغانیوں کیخلاف دوبارہ کارروائی کا فیصلہ، 10 جولائی سے گرفتاریوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور بغیر درست ویزے کے رہائش پذیر افراد کو 10 جولائی سے گرفتار کیا جائے گا۔
وفاقی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز، جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی باضابطہ خطوط ارسال کر دیے ہیں۔
خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے اور اوور اسٹے کرنے والے افغان شہریوں کی ڈی پورٹیشن میں تیزی لائی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ 11 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کی جائے، جس میں بغیر ویزے کے گرفتار افغان شہریوں کی تعداد، کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت کی تفصیلات شامل ہوں, یہ فیصلہ غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی کے پلان کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ، احسن رضا کے خلاف تقریریں