پنجاب اسمبلی میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ، احسن رضا کے خلاف تقریرں، احسن رضا کا سیدھا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومتی رکن احسن رضا کی گفتگو کے دوران ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
اپوزیشن ارکان نے اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا۔اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی لڑائی کےلیے ایک دوسرے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔
پولیس آفیسر عمر ورک کے بیٹے اپوزیشن رکن اویس ورک نے حکومتی رکن احسن رضا کو برا بھلا کہا۔
حکومتی رکن احسن رضا نے اپوزیشن رکن اویس ورک کے باپ عمر ورک کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔
اپوزیشن ارکان نے عمر ورک کے متعلق نازیبا الفاظ پر احسن رضا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، احسن رضا معافی مانگے بغیر ایوان سے جانے لگے تو اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا۔
اویس ورک نے کہا، ملک پاکستان کی خاطر میرے والد نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نیول وار کالج سری لنکن کرکٹ ٹیم ایف آئی اے مناواں پولیس ،داتا دربار ، مون مارکیٹ واہگہ بارڈر قلعہ گجر سنگھ کے باہر خود کش دھماکہ ہوا۔ آرمی کیمپ گجرات میں دھماکہ ہوا تو جوان شہید ہوئے تو میرے والد نے تمام دہشت گردوں کو پکڑا ۔ نوازشریف اور شہبازشریف پر جس نے حملہ کیا اس کو میرے باپ نے پکڑا تھا۔ لاہور میں 71 دہشت گردوں کی تفتیش میرے والد نے کی۔میرے والد کے پکڑے گئے دہشت گرد کو سزائے موت دی گئی۔
اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے بھی حکومتی رکن احسن رضا کے بیان کی مذمت کی اور کہا، عمر ورک میرے بڑے بھائی ہیں۔ عمر ورک کا بیٹا اویس ورک پڑھا لکھا ہے۔ اگر اس بات ذاتیات پر جانا چاہتے ہیں تو ہم سے بڑھ کر کوئی بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی:رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، تین جوان شہید
حکومتی رکن احسن رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مداخلت کے خاتمہ کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے جس نے غلط روایت و کلچر کو ختم کیا۔ ساڑھے چار سال پی ٹی آئی نے حکومت کی تو فیض حمید کی سرپرستی میں پوری ریاست دیدی گئی۔ پی ٹی آئی نے قوم سے فراڈ کیا کروڑوں نوکریوں لاکھوں گھروں کا وعدہ کیا لیکن جھوٹے وعدوں پر عمل درآمد مریم نواز کروا رہی ہیں۔ نوازشریف جب پاکستان میں ایٹمی دھماکے کرے گا تو اس ایٹم بم پر نوازشریف کا نام ہوگا۔ نوازشریف کراچی بدامنی کو امن میں تبدیل کرے گا تو امن پر نوازشریف کا نام ہوگا۔ مریم نواز نے بزدار کرپٹ نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی تو کریڈٹ مریم نواز کو جائے گا۔
احسن رضا نے کہا، عوام جانتی ہے جھوٹ کون بولتا ہے۔ نوازشریف نے کسی کو گالی نہیں دی استقامت کے ساتھ سیاست کی اس سیاست کی دنیا معترف ہے۔
انہوں نے بتایا کہسیپلیمنٹری گرانٹ کام کرنے کےلیے ہے روڈ انفراسٹرکچر پر کام کیا ہے سرگودھا سے خوشاب قصور سے دیپالپور تک سڑکیں بن گئی ہیں۔
ڈی ایچ کیو میں یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے ہاں ہم نے سیپلیمنٹری بجٹ کام کرنے کےلیے رکھا ہے۔
دیہات میں بی ایچ یوز ڈسپنری بھی نہیں تھی بھوت بنگلے بنے ہوئے تھے اسے اسٹیٹ آف دی آرٹ شکل بنا دی ہے۔
ہم نے جنگلات کو پروان چڑھایا ہے سائفن لاہور سے اوکاڑہ تک جاتی ہے وہاں جنگلات اگا دیئے ہیں کاٹے نہیں ہیں۔
مریم نواز نے پنجاب کو یورپ بنا کر دکھا دیا ہے۔
احسن رضا نے کہا کہ سی سی ڈی کو جس نے برا بھلا کہا اس باپ عمر ورک پولیس کا پروفیشنل کلر تھا۔ سی سی ڈی ان جیسے گندے انڈوں کا خاتمہ کررہی ہے۔ احسن رضا نے کہا کہ عمر ورک پروفیشنل پولیس آفیسر تھے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔