وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی میرٹ لسٹ جاری

Jun 29, 2025 | 18:59:PM
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی میرٹ لسٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت صوبائی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم لیپ ٹاپ  سکیم کے لیے اپلائی کرنے والے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت صوبائی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔

اس فہرست میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں داخلہ لینے والے طلبہ سمیت سندھ بھر سے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اہل طلبہ کے نام شامل ہیں،سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ترجمان کے مطابق فہرست میں امیدواروں کا اسٹیٹس جاننے کے لیے ایک آن لائن پورٹل جاری کیا ہے۔

اس آن لائن پورٹل کے ذریعہ سکیم کے لیے اپلائی کرنے والے طلبہ یہ معلوم کر سکیں گے کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہے، یا انہیں ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے  یا تعلیمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کے میرٹ ڈیٹا کو آفیشل نوٹس بورڈز، یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامزد اسٹوڈنٹ فوکل پرسنز (SFPs) کے ذریعے بھی شیئر کیا ہے۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق میرٹ لسٹ پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 جولائی 2025 ہے۔ جن طلبہ کو یقین ہے کہ ان کا نام میرٹ لسٹ میں آنے سے غلطی سے رہ گیا ہے، تو وہ اپنے متعلقہ فوکل پرسن سے معاون دستاویزات کے ساتھ فوری رابطہ کری،یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی حیثیت کی تصدیق کریں تاکہ اس سکیم میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا یا کسی بھی مسئلے کو بروقت حل کیا جا سکے۔

آن لائن پورٹل پر میرٹ لسٹ چیک کرنے کے لیے امیدوار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ (https//hec.gov.pk) پر جائیں، پی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2025 پر کلک کریں، اپنا شناختی کارڈ نمبر یا امیدوار (طالب علم) کی شناخت درج کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کیلئےبجلی سستی، باقی ملک کیلئے مہنگی ہونے کا امکان