کراچی کیلئےبجلی سستی، باقی ملک کیلئے مہنگی ہونے کا امکان

Jun 29, 2025 | 18:54:PM
کراچی کیلئےبجلی سستی، باقی ملک کیلئے مہنگی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) کراچی اور باقی ملک کے بجلی صارفین کے لیے اہم خبر آگئی،نیپرا میں کل (پیر) کو بجلی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 2علیحدہ درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کے-الیکٹرک نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے  اگر نیپرا نے یہ درخواست منظور کرلی تو کے الیکٹرک کے صارفین کو تقریباً 7 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ری فنڈ ملنے کا امکان ہے،مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی  جس کا اطلاق جون کے بلوں میں کیا گیا۔
یاد رہے مارچ میں کے الیکٹرک نے 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی۔
 دوسری جانب سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے،نیپرا پہلے ہی اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ڈسکوز صارفین کے لیے 93 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے چکا ہے  جس کا اطلاق جون کے بلوں پر کیا گیا۔
 یادرہے کہ نیپرا نے 23 جون کو پاور ڈویژن کی درخواست پر کے-الیکٹرک کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری