کراچی میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، 100 روپے مہنگی فروخت ہونے لگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)کراچی میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت ہونے لگی، مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 سے 370 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔
ایل پی جی کا سرکاری نرخ 254 روپے فی کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے 100 روپے مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کے مطابق منافع خوروں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رکھا ہے،مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کردیا،ایل پی جی کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا