یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Jun 29, 2025 | 17:19:PM
یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان،اویس کیانی  ) وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اور دیگر صنعتی شعبوں کے لیے کیا گیا ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ ان کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین، روٹی تنور، کمرشل سیکٹر، جنرل انڈسٹری، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

وفاقی حکومت نےگیس کےگھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔

پروٹیکٹڈگھریلوگیس صارفین کے لیےفکسڈ چارجز400 سے بڑھاکر 600روپے مقررکردیئے گئے،نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیےفکسڈ چارجزمیں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ،نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک گیس صارفین کےفکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھاکر 1500 روپے کردیئے گئے۔ 

نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والےصارفین کےفکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار روپےکردیئے گئے،  نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،روٹی تندور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل ہسپتال انتظامیہ اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو یوم عاشور تک الرٹ رہنے کی ہدایت