اسحاق ڈارکا ترک ہم منصب سے رابطہ،دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ سے رابطہ کیاہے جس میں دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ترک وزیر خارجہ حکان فدان سے رابطہ کیاہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی پروازوں کوایرانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو کی ہے,اس کے علاوہ دونوں راہنماؤں نے کوالالمپور، ملائشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم (ARF) کے بارے میں بھی بات کی ہے۔