بین الاقوامی پروازوں کوایرانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت 

Jun 29, 2025 | 11:02:AM
بین الاقوامی پروازوں کوایرانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے بین الاقوامی ایئرلائنز کو اپنی وسطی اور مغربی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں فضائی ٹریفک کی بہتری اور پروازوں کے دورانیے میں کمی لانے کے لئے کیا گیا ہے۔

اب مشرقِ وسطیٰ، ایشیا اور یورپ کے درمیان سفر کرنے والی ایئرلائنز ایران کی مختصر راستوں والی فضائی راہداریوں کو استعمال کر سکیں گی، جس سے ایندھن کی بچت اور اخراجات میں کمی آئے گی۔

تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ایران کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ بین الاقوامی ایئرلائنز کے لیے بھی یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودیہ ایئر لائن کے کیبن مینجر کا دوران پرواز انتقال،ہنگامی لینڈنگ

ایران نے اس سے قبل سلامتی کے خدشات کے باعث مخصوص فضائی علاقوں تک رسائی محدود کی تھی۔