سعودیہ ایئر لائن کے کیبن مینجر کا دوران پرواز انتقال،ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودیہ ایئر لائن کاکیبن کریو مینیجر دوران پرواز انتقال کر گیاجس کے بعدپرواز کوہنگامی طورپرقاہرہ ایئرپورٹ پراتارلیاگیا۔
سعودیہ ایئرلائن کی پرواز جدہ سے لندن جارہی تھی کہ اچانک کریو منیجر کی حالت خراب ہوگئی۔
سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ سے لندن جانے والی پرواز کے کیبن کریو مینجر محسن الزھرانی اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ اچانک ان کی حالت بگڑنے لگی جس پر کریو کے طبی عملے نے فوری طورپر انہیں امداد فراہم کی،تاہم وہ پرواز کے قاہرہ پہنچنے سے قبل ہی انتقال کرگئے۔
فلائٹ کو قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کے پیش نذر اتارا گیا بعدازاں نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد،زخمی جوانوں کی عیادت کی
ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے نعش کو مملکت منتقل کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
۔۔