وزیرداخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد،زخمی جوانوں کی عیادت کی

دہشت گردی کے خلاف آپ کا حوصلہ دیکھ کر جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا،محسن نقوی

Jun 29, 2025 | 10:00:AM
وزیرداخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد،زخمی جوانوں کی عیادت کی
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی زخمیوں کی عیادت کررہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونےوالے جوانوں کی عیادت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں آکر شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی،انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف آپ کا حوصلہ دیکھ کر جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا،آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے،جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا،پوری قوم وطن عزیز کے جری جوانوں کیساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے،متعدد مکانات گرگئے،لوگوں میں خوف وہراس

محسن نقوی نے کہاکہ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے ،ہم سب آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی۔