بجلی بحران ، وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھالیا

Jun 29, 2022 | 19:46:PM
بجلی بحران ، وزیراعظم ایکشن
کیپشن: بجلی بحران پر وزیراعظم ایکشن میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجلی بحران کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف ایکشن میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے توانائی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، کل ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے وزرا،وفاقی سیکرٹریز کو بلا لیا انرجی ٹاسک فورس کے سربراہ شاہد خاقان عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ،اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ اور افغانستان سے کوئلے کی درآمدپر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہو گی، بجلی کی پیداوار اور خراب پلانٹس پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی ایل این جی اور نئی دریافت ہونے والی گیس پر بھی بات ہو گی انڈسٹری کو توانائی کی ضروریات اور لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہو گی۔ 
یہ بھی پڑھیں:سستا پیٹرول: شہباز حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا