سستا پیٹرول: شہباز حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

Jun 29, 2022 | 12:23:PM
پیٹرول،شہباز حکومت،روس،تیل خریداری،مشاورت
کیپشن: روس سے خریدے گئے خام تیل کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہباز حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی۔

 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی ہے، اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے مشاورت کیلئے 4 بڑی ریفائنری کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر

پٹرولیم ڈویژن نے خط پاک عرب، نیشنل ریفائنری، پی آر ایل اور بائیکو کو لکھے ہیں، پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں ریفائنریز سے پوچھا ہے کہ روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کے حصول کی شرح کیا ہوگی، جبکہ آئل ریفائنریز کس گریڈ کا خام تیل کتنی مقدار میں لے سکتی ہیں۔

 خط میں پوچھا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے خریدے گئے خام تیل کے تقابل میں روسی خام تیل کی درآمدی لاگت کیا ہوگی اور روس سے خریدے گئے خام تیل کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں سوال کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے ریفائنریوں کی اپ لفٹنگ کیلئے کیا معاہدے کیے ہیں۔