پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کم ،خریداری بھی صرف 20 لاکھ میٹرک ٹن ہوگی

Apr 03, 2024 | 14:38:PM
پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کم ،خریداری بھی صرف 20 لاکھ میٹرک ٹن ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب  میں گندم کی امدادی قیمت پروڈکشن کاسٹ سے بھی کم منظور، جبکہ خریداری بھی صرف 20 لاکھ میٹرک ٹن ہوگی.

ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت کے فیصلے سے گندم کاشتکار شدید متاثر ہوں گے،پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت پروڈکشن کاسٹ سے بھی کم منظور کی گئی۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب حکومت نے باردانہ کی تقسیم پر بھی چند شرائط لگا دیں ہیں،صرف 6ایکڑ رقبے والے کاشتکار کو پروکیورمنٹ سکیم کا حصہ ہوں گے،باردانہ بھی اس کسان کو دیا جائے گا جو پہلے آئے گا۔

دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کومستحکم رکھنے کیلئےگندم کی خریداری میں سست روی اپنائی جائے گی ،پرائیویٹ سیکٹر ،فلور ملز اور سیڈ کمپنیوں کو گندم کی خریداری کی اجازت ہوگی، جبکہ اضلاع میں صوبائی سطح پر گندم کی ٹرانسپورٹیشن پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی کیخلاف قرارداد جمع

واضح رہے کہ باردانہ کے لیے کسان 13 اپریل سے درخواست دے سکیں گے جبکہ22  اپریل سے پنجاب حکومت گندم کی خریداری کا آغاز کرے گی۔