کورونا: مزید 23 افراد کا انتقال، مریضوں کی تعداد میں کمی

Jun 29, 2021 | 08:56:AM
کورونا: مزید 23 افراد کا انتقال، مریضوں کی تعداد میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا مریضوں کے735 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 1.78 فیصد رہی.

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 41 ہزار 133 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 784 کورونا مریض صحت یاب ہوگئے ، ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ ایک ہزار985 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:  زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ