زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ 

Jun 28, 2021 | 22:45:PM
 زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل بارے خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ،اسرائیل کا ایسا کوئی دورہ نہیں کیاگیاہے، زلفی بخاری کی جانب سے دو ٹوک بیان بھی جاری کیاگیا ہے،ترجمان کا مزید کہناہے کہ 18 دسمبر2020 کو بھی وزارت خارجہ نے اسی طرح کی غلط خبروں کو مستردکیاتھا۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں متواتر دو ریاستی حل کی بات کی،مسئلہ فلسطین کا ایساحل جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل ہو،دارالحکومت القدس الشریف کے ساتھ آزادفلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی