کراچی: سڑک کا گڑھا ماں اور بیٹی کی موت کی وجہ بن گیا

Jul 29, 2023 | 23:59:PM
کراچی: سڑک کا گڑھا ماں اور بیٹی کی موت کی وجہ بن گیا
کیپشن: کراچی: سڑک کا گڑھا ماں اور بیٹی کی موت کی وجہ بن گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) کراچی میں سڑک کے گڑھے نے ماں بیٹی کی جان لے لی ، موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد دونوں کو ٹرک نے کچل دیا، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار کا رہائشی بدقسمت فیضان اہلیہ اور کمسن بچی کو لے کرناشتہ لینے نکلا تھا، سڑک پر موجود گڑھے سے ٹکرانے کی وجہ سے گرگیا اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے خاتون اور بچی کو کچل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور، لوہے کا علم بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، افسوس ناک خبر آ گئی

اہلیہ اور بیٹی کی ہلاکت شدت غم سے نڈھال فیضان کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، لیکن وہ رکا نہیں۔ وہ پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں مزدوری کرتا ہے، اس کی پانچ سالہ بیٹی رامش ناشتے کی ضد کررہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ٹرک چلارہا تھا، ملزم پانچ سو روپے ڈیلی ویجز پر ٹرک چلاتا ہے۔