بیرون ملک مزدوری کرنے والے کی دو بیویوں کا پراسرار قتل

Sep 09, 2026 | 18:24:PM
بیرون ملک مزدوری کرنے والے کی دو بیویوں کا پراسرار قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چارسدہ کے علاقے شبقدر میں بیرون ملک مقیم شخص کی دو بیویاں گھر مین پراسرار طور پر مر گئیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک نے دوسری کو قتل کیا اور خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبقدر میں ایک شخص کی دو بیویوں کے  درمیان جھگڑا ہو ا تھا۔    پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک  عورت نےکلہاڑی کے وار کرکے دوسری خاتون کو قتل کردیا ۔ اس کے بعد اس نےخود بھی کنویں میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والی دونوں خواتین کا شوہر بیرون ملک ملازمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :  پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ