بھارت: یوم عاشور کے جلوس میں علَم بجلی کی تاروں سے چھو گیا، 4 افراد جاں بحق

Jul 29, 2023 | 22:03:PM
بھارت: یوم عاشور کے جلوس میں علَم بجلی کی تاروں سے چھو گیا، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں یومِ عاشور کے جلوس کے دوران لوہے کا علَم بجلی کی تاروں سے چھو گیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔

بھاری میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں یومِ عاشور کے جلوس کے دوران لوہے کا علمَ بجلی کی تاروں سے لگ گیا، ہائی وولٹج کرنٹ لگنے کی صورت میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکا

دوسری جانب پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں یومِ عاشور کے جلوس کے دوران عزادار لوہے کا بنا علَم لے جا رہے تھے کہ علمَ غیر ارادی طور پر بجلی کی ہائی وولٹج تاروں سے ٹکرا گیا، حادثے کی صورت میں 4 افراد جان بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔