بھارت: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 9 افراد ہلاک، 20 زخمی

Jul 29, 2023 | 21:37:PM
بھارت: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 9 افراد ہلاک، 20 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک)بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکےکےباعث  9افراد ہلاک  جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ قریبی ہوٹل کی عمارت گر گئی جبکہ متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ملبے تلے دب کر  3 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں قریب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہنگامی امداد کی ٹیمیوں نے اپنا آپریشن شروع کردیا ہے۔

فائر سروس اور پولیس ہلکار جائے دھماکا پر پہنچے اور فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق 20 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ملبے تلے سبے افراد کو نکالنے کیلیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: فوجی جرائم کی کارروائی آزاد انہ طور پر ملٹری اٹارنی کریں گے, صدر نے اجازت دے دی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کیلئے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے فی کس 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔